Darood Sharif

Log in

A forum mainly focused on Darood Sharif (Salawat). Darood Sharif Miracles. Question answer. And much more


descriptionForum
chat_bubbleforum
watch_laterLast Posts
forum

درودشریف کی برکت نسلوں میں

درودشریف کے عاشق کی نسلوں میں اکیس نسلوں تک بعض اوقات اکتالیس نسلوں تک اور اخلاص بہت زیادہ ہو تو قیامت تک آنے والی نسلوں سے شقاوت(بدبخت۔دوزخی)کو دور کر دیا جاتا ہے ۔واصف علی واصف نے کیا خوبصورت فقرہ کہا کہ درودشریف پڑھنے والے کو جہنم میں نہیں ڈالا جائے گا اگر ڈالا جائے اور وہاں اس نے درودشریف پڑھ لیا تو دوزخ کو ٹھنڈا ہونا پڑے گا۔ اللہ والوں سے سنا کہ درودشریف ایک سعادت ہے جو سعادت والوں کو کریم رب دیتا ہے ۔اور جس کے لیے سعادت کے فیصلے ہوجائیں اس کو کریم رب اتنا نوازتا ہے کہ نسلوں تک سے شقاوت بدبختی دور کر دیتا ہے۔اس کی نسلیں سدا بہار رہتی ہیں ان پر کبھی گناہوں اور نحوست کی خزاں نہیں آتی۔ان کی نسلوں میں تقوے کی طبیعت و مزاج نظر آتا ہے۔ولایت کی خوشبو جس کی نسل میں دیکھیں اس کی بنیاد درودشریف سے محبت ہوگی درودشریف کا ورد ہوگا درودشریف سے لگائو ہوگا۔ اس لیے درودشریف خود بھی بہت زیادہ پڑھیں ادب سے پڑھیں دھیان سے پڑھیں اور اپنی اولادوں کو اس عظیم نعمت کی افادیت سے بھی روشناس کروائیں ۔درودشریف کی دعوت دیا کریں آپ کی ترغیب سے اگر کوئی مسلمان بھائی یا بہن درودشریف پڑھنے لگ گیا تو آپ خیر پھیلانے والوں میں سے اور عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شمار ہوں گے اور آپ کا بیڑہ پار ہوگا یہ سبق میرے لیے بھی ہے آپ کے لیے بھی ہے اس کو سدا دہراتے رہنے میں ہی ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔اللہ کریم ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔ #Copy from Facebook https://www.facebook.com/share/p/yDvRmjQM38a7cBVp/?mibextid=oFDknk

1 Topics1 Posts
forum
2 Topics Posts
Your first classified
Your first classifiedplacepersonAdminaccess_timeFri Jul 19, 2024 2:34 pm
assessment
Who is online?In total there is 1 user online :: 0 Registered, 0 Hidden and 1 Guest

Most users ever online was 7 on Tue Jul 23, 2024 12:44 am

Registered Users: None



No users have a birthday today
No users are having a birthday in the upcoming 7 days

Legend : [ Moderators ]